کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 12 اپریل بروز سوموار کو شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر برتری حاصل کر لی ہے


پہلے میچ کے اختتام پر بابر اعظم نے محمد رضوان کو جیت کی وجہ قرار دے دیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہمیں ون ڈے سیریز جیتنے سے اعتماد ملا اور

اسی اعتماد کےساتھ آج کے میچ میں جیت ملی جس کا کریڈٹ محمد رضوان کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باولنگ کے دوران پہلے چھ اوورز میں پلاننگ کےمطابق گیند بازی نہیں ہوئی لیکن

آخری پانچ اوورز اچھے گزرےجس کی وجہ سے جنوبی افریقہ مزید بڑا ٹارگٹ نہ دے سکی۔ کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے اچھی اننگ کھیلی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔


اس موقع پر محمدرضوان نے کہا کہ دوسری اننگ میں پچ مشکل ہو گئی تھی لیکن ہم نے جیسے اننگ کا آغاز کیا اس سے مدد ملی، شروع میں فخرزمان اچھا کھیلا، اس وقت میرے دماغ میں یہ ہی بات چل رہی تھی کہ

اننگ کےآخر تک کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈگ آوٹ سےبھی پیغام ملا کہ جیسے کھیل رہے ہو، اسے جاری رکھو، ہمارا پلان تھا کہ ایک کھلاڑی کو آخر تک جانا ہے،

ہمارے پاس مڈل آرڈر میں پاور ہٹرموجود تھے اس لیے میں سنگل ڈبل لے کر وکٹ پر کھڑارہا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچ میں پریشر ہوتا ہےلیکن آپ کو پریشر کا سامنا کر تے ہوئے کھیلنا ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،
محمد رضوان ، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین، اور شاہین آفریدی شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں