میں پاکستان کی ایک چیز سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ سابق ساؤتھ افریقن سٹار شان پولاک نے شاندار بات کہہ دی

166

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شان پولاک کے نام سے ہر کوئی واقف ہے، دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر کی اگر لسٹ بنائی جائے تو، ساؤتھ افریقن سٹار باؤلر شان پولاک کے بغیر ادھوری ہو گی۔ شان پولاک اس وقت کمنٹری کے ساتھ ساتھ کوچنگ بھی کر رہے ہیں۔


شان پولاک نے رمیز راجہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، پاکستان کرکٹ ٹیم میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، مگر ایک چیز سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں، وہ بابر اعظم کی کپتانی ہے۔

ابھی وہ جوان ہیں اور ان کے اندر بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جو پاکستان کے کام آئے گا۔ ون ڈے سیریز کے دوران میں نے بابر اعظم کو کپتانی کرتے دیکھا تو ، بہت اچھا پایا۔ وہ ٹیم کو بھرپور انداز میں لے کر جا رہے تھے، اور

سب سے اہم بات وہ خود فرنٹ لائن پے آکر لیڈ کر رہے ہیں، شان پولاک کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کپتانی کا بلکل پریشر نہیں لے رہے، جو کہ ایک زبردست بات ہے۔۔