جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں قومی ٹیم کو چوتھی پوزیشن بچانے کاچیلنج درپیش

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کو اپنی چوتھی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 260 پوائنٹس پر چوتھے نمبر پرہے جبکہ جنوبی افریقہ 251 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔


انگلینڈ 272 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور اس کے بعد ہندوستان (270) اور آسٹریلیا (267) ہیں۔ اگر پاکستان چاروں میچ جیت جاتا ہے تو وہ چار پوائنٹس حاصل کرکے 264 پوائنٹس پر آجائیگا اور

تیسری پوزیشن پر موجود آسٹریلیا سے اس کا فاصلہ صرف 3 پوائنٹس کا رہ جائے گا تاہم اگر سیریز کا نتیجہ الٹ گیا تو پھر جنوبی افریقہ 259 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آجائے گا جبکہ

پاکستان 254 پوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن پر چلا جائے گا ۔ اگر سیریز برابری پر ختم ہوئی تو پاکستان 259 پوائنٹس کے ساتھ اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھے گا اور جنوبی افریقہ 252 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن برقرار رکھے گا ۔