سابق جنوبی افریقی کپتان بھی بابراعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے،بڑی بات کہہ دی

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لیجنڈری باؤلر شان پولاک کا کہنا ہے کہ کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابر اعظم کو دیکھیں۔ شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں۔


پاکستان کرکٹ ٹیم میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، مگر ایک چیز سے میں بہت زیادہ متاثرہوا ہوں، وہ بابر اعظم کی کپتانی ہے۔ ابھی وہ جوان ہیں اور ان کے اندر بےپناہ ٹیلنٹ ہے،

جو پاکستان کے کام آئےگا۔ ون ڈے سیریز کے دوران میں نے بابراعظم کو کپتانی کرتے دیکھا تو ، بہت اچھا پایا۔ وہ ٹیم کو بھرپور انداز میں لیڈ کر رہے تھے، اور سب سے اہم بات

وہ خود فرنٹ لائن پے آکرلیڈ کر رہے ہیں، شان پولاک کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کپتانی کا بلکل پریشر نہیں لے رہے، جو کہ ایک زبردست بات ہے۔۔