مجھے ون ڈے سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا؟محمد حفیظ کھل کرسامنے آگئے

64

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سلیکٹ نہ کیے جانے کے پیچھے کوئی مائنڈ سیٹ ہوگا،میر ی سلیکشن کے حوالے سے سلیکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔


نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ آکر کھلاڑیوں نے بہت اچھا پرفارم کیاہے لیکن مڈل آرڈر میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ بری کارکردگی کے

دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملاہے لیکن میں اپنی اچھی کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شعیب ملک بہترین انسان اور میرے کپتان ہیں،

اپنی خوشی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوا تھا۔ میں وائٹ بال کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سلیکٹ نہ کیے جانے کے حوالے سے سلیکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔