پاکستانیوں کو بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے کا انتظار ،آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کب جاری ہو گی ؟کرکٹ شائقین کےلیے اہم خبر آگئی

136

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اس وقت ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی ون ڈے ریکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ بابراعظم 852 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانیوں کو انتظار ہے کہ آئی سی سی رینکنگ اپ ڈیٹ کرے تو


پاکستانیوں کوانتظار ہے کہ آئی سی سی رینکنگ اپ ڈیٹ کرےتو بابراعظم نمبر ون بلے باز بن جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان

بابراعظم بھارتی ہم منصب کو ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ ون پوزیشن چھیننے کے لیے تیار ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوائد کے مطابق نئی رینکنگ ہر ہفتے بدھ کے روز

جاری کی جاتی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کے لیے 63 رنز درکار تھے تاہم قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی عمدہ فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔