کرکٹر اعظم خان نے 10 دن میں 5 کلووزن کم کر لیا

116

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان نے فٹنس بہتر کرنے کے لیے 10 روز میں 5 کلو وزن کم کر لیا۔ سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان کی فٹنس پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام جاری ہے۔


اعظم خان کا کہنا ہے کہ میں نے 10روز میں پانچ کلو وزن کم کیا ،ابھی مزید فٹ ہونا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے قومی ٹیم میں آنا چاہتا ہوں۔ ‏اعظم خان نے کہا کہ ڈائٹ پلان پر عمل کر رہا ہوں،

فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹر وزن 140 کلو سے کم کرکے 108 کلو گرام پر لے آئے تھے، انہوں نے اپنا وزن تقریباً 32 کلو کم کیا تھا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ خراب بیٹنگ پر ابو سے ڈانٹ پڑتی رہتی ہے، میرے والد کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں کوشش کرتا ہوں ان کو مایوس نہ کروں۔