ضروری نہیں ہر وقت ماردھاڑ والی کرکٹ کی ضرورت ہو، مصباح الحق نے شاندار بات کہہ دی

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر کہا کہ جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہو تا ہے جس کا فائدہ ہو گا۔


ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر میں تسلسل کے ساتھ رنز درکار ہیں۔ انھوں نے بھارت میں میگا ایونٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسپنرز کو کھیلنے میں بہتری لانا ہوگی،

اگلے تین ورلڈکپ بھارت میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری فاسٹ بولنگ اس وقت بہت اچھی ہے، فہیم اشرف کی وجہ سے فائدہ ہورہا ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی میں

بہتری آتی جارہی ہے، فخر کا کھیلنے کا اپنا انداز ہے، وہ ٹیم کے لیے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ ماڈرن دور میں ضروری نہیں ہر وقت ماردھاڑ والی ہی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہو۔