آئی پی ایل کے دوران کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہونا چاہئے! کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل کوانٹرنیشنل کرکٹ سےبڑھ کرقرار دے دیا

162

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین کیون پیٹرسن کا خیال ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران کوئی بین الاقوامی میچ نہیں ہونا چاہئے۔ پیٹرسن نے کہا کہ کرکٹ بورڈز کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ


آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا سالانہ ٹورنامنٹ ہے اور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی بجائے اس میں حصہ لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے دنیائے کرکٹ کے

کھلاڑیوں کی ترجیح ایک گرما گرم موضوع رہا ہے، بہت سارے سابق کرکٹرز نے موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ وفاداری پر سوال اٹھاتے ہوئے متنبہ کیا کہ

آئی پی ایل میں ڈالرز کی ریل پیل بین الاقوامی کرکٹ کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہیں۔ دوسری طرف کیون پیٹرسن کا خیال ہے کہ آئی پی ایل کی ونڈو کے دوران کوئی بین الاقوامی میچ نہیں ہونا چاہئے