فخر زمان جنوبی افریقا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے!! ون ڈے میں اچھی کار کردگی کےبعد ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا

88

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹر فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں اچھی پرفارمنس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی خطرہ بن گئے۔ بلے باز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بھی پر اعتماد ہوں۔


تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں قومی ٹیم کے اوپنر کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں اس جیت کی اشد ضرورت تھی، جنوبی افریقا کو ان کی ہوم کنڈیشن پر ہرانا مشکل تھا،

سیریز میں ہماری ٹیم زبردست کھیلی، پوری ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، اپنی پرفارمنس پربھی بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹر اور کپتان کا شکر گزار ہوں کہ مجھ پراعتماد کیا،

پی ایس ایل میں بھی اچھی کارکردگی رہی، بابر اعظم میں لیڈ شپ کی کوالٹی بہت زیادہ ہیں، کپتان اچھا ہو تو ٹیم کی باڈی لینگوئج بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ فخرزمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا،