کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر شاندار پرفارمنس دیکر کئی ریکارڈ اپنے نام لکھوا لیے۔ انہوں نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے


لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس اور پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو یہ اُن کا 50واں میچ تھا،

انہوں نے مقابلے میں سنچری سکور کی اور 101رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران انہوں نے 50 میچوں کی 50 اننگز میں اپنے رنز کی تعداد 2262 کرلی جو پاکستان کی طرف سے

کسی بھی بیٹسمین کا ریکارڈ ہے۔ دنیا کے تمام بیٹسمینوں میں صرف ہاشم آملہ نے ابتدائی 50 اننگز میں فخر زمان سے زیادہ رنز کیے ہیں، اس سے قبل لیجنڈری بیٹسمین اور ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور ظہیر عباس نے 50 اننگز کے دوران 2234 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں