شعیب اختر پروٹیز پر برہم،سرفرازاحمد اگر 50کرلیتے تو پھر کیا ہوتا، شعیب اختر نے حیران کن بات کہہ دی

403

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بھی کرکٹ جنوبی افریقا اور وہ پروٹیز پلیئرز جو انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑ کربھارت چلے گئے،ان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ کیا


آئی پی ایل شروع ہوگئی تھی جو بھاگے بھاگے نکل گئے، ساتھ ہی انہوں نے سرفراز احمد کے حوالہ سے بھی ٹور سلیکشن کمیٹی سے سوال کردیا، حیدر علی کے لئے آواز بلند کی ہے تو

ساتھ میں عثمان قادر اور محمد نواز کی کھل کر تعریف کی ہے. شعیب اختر نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر جو بات کی ہے وہ ابھی عام نہیں ہوئی ہے لیکن اس میں بھی بنیادی باتیں 2ہی تھیں کہ

سرفراز کو کیوں کھلایا گیا اور جنوبی افریقا کے 5پلیئرز ملک کو چھوڑ کر کیوں چلے گئے. یہ فخرزمان کا کوئی تکا نہیں تھا،بڑے بڑے جفادری اسے تکہ بول رہے ہیں،اس کی بیٹنگ دیکھو،اس نے محنت کی ہے.

دوسری مبارکباد جنوبی افریقا کو ہو کہ اس نے ہارنے میں مدد کی، کمال ہوگئی کہ اپنے 5کھلاڑی آئی پی ایل کے لئے بھیج دیئے، کیا آئی پی ایل شروع ہوگئی، ہوجاتا اگر ایک دن رک جاتے،

چنانچہ پیس اور بائونس میں فرق آیا.پروٹیز کپتان نے اسپنرز لگائے رکھے جب علم ہے کہ پاکستان کے پاس لیفٹ بیٹسمین ہیں ،وہ ماریں گے. میزبان ٹیم نے بڑے آرام سے نئی ٹیم کھلادی اور پاکستان سے ہارگئی.

راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ فخرزمان نے 3دن میں 300اسکور کردیئے، اس نے بیک فٹ پر رہ کر بال کا ویٹ کیا، اس نے اپنے آپ کو بہتر کیا اور ساتھ میں اگر بابر مل جائے تو پھر

کسی کے لئے مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ آئوٹ کرسکے. پھر باووما نے کمزور کپتانی بھی کی، بہر حال اسپنرز مار کھاتے رہے. پاکستان کی ٹیم میں کیا سرفراز کی ضرورت تھی ؟اگر وہ 50کرجاتا تو پھر کیا ہوتا.

رضوان یا تو اوپر کھیل سکتا ہے یا لوئر مڈل آرڈر میں، وہ مڈل آرڈر میں نہیں کھیل سکتا. اس لئے رضوان کو درست مقام پر کھلائیں، حیدر علی کو کھلادیا جاتا تو بہتر تھا،

آصف کو کھلادیتے یا پھر حیدر کھیل جاتے، مجھے لگ رہا ہے کہ رضوان کو غلط نمبر دیا گیا. شعیب اختر کہتے ہیں کہ بابر اچھا کھیلے لیکن وہ ہارڈ ہٹر نہیں ہے، ابھی وہ سیکھ رہا ہے، ابھی مکمل نہیں ہوا.

بابر لمبے وقت تک لمبی ہٹنگ نہیں کرسکتا. آصف بہتر ہٹر ہے. شعیب نے ایک بار پھر پروٹیز پلیئرز کو ہدف تنقیدبنایا کہ یہ کس قسم کی کرکٹ ہورہی ہے کہ پلیئرز ملک کی کرکٹ چھوڑ کر چلے گئے،

مجھے یہ فلاسفی سمجھ نہیں آرہی ہے. مجھے اچھا نہیں لگا، ملک کو چھوڑنا کمال ہے. مجھے لگتا ہے کہ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ درست نہیں جارہا ہے. پاکستانی ٹیم ٹی 20 میں بھی بہتر کرے،

دانش کا کھلادیتے تو کوئی مسئلہ نہ ہوتا .پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک ہو، اپنی ٹیم اور مڈل آرڈر کو بہتر کریں تاکہ اچھا انجام ہو. محمد نواز اچھا بائولر ہے، اس کو پورے 10 اوورز دو،

وہ مکمل بائولر ہے، ان سے باقی اوورز کیوں نہیں کروائے گئے. عثمان قادر بہترین اور بنیادی اسپنر ہے. شعیب اختر نے ایک پھر کہا کہ ٹیم منیجمنٹ پریشر ڈال رہی ہے،

کچھ پریشانیاں کھڑی کررہی ہے، سرفراز احمد اگر 50 اسکور کرجاتے تو پھر وکٹ کے پیچھے گلوز کون پہنتا، یہ کسی نے سوچا تھا، سب کچھ دیکھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں، محمد رضوان کو غلط نمبر پر کھلا کر کیا کیا جارہا ہے. بشکریہ کرک سین