ایک سیریز میں 8 ورلڈ ریکارڈز، فخرزمان نے ریکارڈ بک ہی الٹ پلٹ کر دی

363

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کار کردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ فخر زمان کی 193 رن کی اننگ ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز میں


کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے، یہ جنوبی افریقا کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

اس سے قبل پاکستا ن کی جانب سے سب سے بڑی اننگز 135 رنز، سلیم الٰہی نے 2002 میں کھیلی تھی۔ جوہانسبرگ کے وینڈررز میں 193 رنز کی یہ اننگز جنوبی افریقی سرزمین پر کسی غیر ملکی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے،

فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے شامل تھے یوں وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکےلگانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

جبکہ 2010 میں عبدالرزاق بھی جنوبی افریقی بولرز کو 10 چھکے رسید کرچکے ہیں۔ فخر زمان کا انفرادی اسکور کوئی بھی ون ڈے ہارنے والی ٹیم کی جانب سے دوسرا سب سےبڑا اسکور ہے،

فخر زمان نے بدھ کو سینچورین میں 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر کی ابتدائی 50 اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے،

انہوں نے اس فہرست میں ظہیر عباس کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ فخر زمان نے بدھ کو اپنے ون ڈے کیریئر کی پچاسویں اننگز کھیلی جس کے اختتام پر ان کے مجموعی رنز کی تعداد 2 ہزا ر 262 ہوگئی۔ دنیا کے تمام بیٹسمینوں میں صرف ہاشم آملہ نے

ابتدائی 50 اننگز میں فخر زمان سے زیادہ رنز کیے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ابتدائی50میچز میں 2 ہزار129 رنز بنائے تھے۔

اس میچ کے دوران فخر زمان نے امام الحق کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 112 رنز کی شراکت قائم کی جو ان دونوں کے درمیان پانچویں سینچری شراکت ہے۔ یوں فخر زمان اور امام الحق پاکستان کی جانب سے

سب سے زیادہ سینچری شراکت بنانے والا پیئر بن گیا۔ ان سے قبل ناصر جمشید، محمد حفیظ اور عمران فرحت ، یاسر حمید کے درمیان چار ، چار سینچری اوپنگ شراکت بنیں۔