آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پاکستان نےآسٹریلیا، بھارت اور بڑی بڑی ٹیموں کوپیچھے چھوڑ دیا

148

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے بھی پاکستان کی طرح 40 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔


پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، آسٹریلین ٹیم بھی 40 پوائنٹس کی مالک ہے تاہم رن ریٹ کے باعث تیسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 30،30 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی سے 7ویں پوزیشن پر قابض ہیں، بھارتی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں اور زمبابوے اور آئرلینڈ 10،10 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں اور 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔