جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد فخر زمان نے پیغام جاری کردیا

105

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کاکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ، اب ا ن کا کہناہے کہ جنوبی افریقہ کو ہوم گراﺅنڈ میں ہرانا بڑی بات ہے ۔


تفصیلات کے مطابق فخرزمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو سیریز جیتنے کی سخت ضرورت تھی اور اس صورتحال میں جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراونڈ پر ہرانا بہت بڑی بات ہے،

خوشی ہے کہ اس جیت میں میرا حصہ بھی شامل ہے، اور اگر ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ بنا تو کوشش کروں گا کہ ون ڈے کی طرح ہی کارکردگی دکھاوں، بیٹنگ کے دوران سنچری یا

ڈبل سنچری ذہن میں نہیں ہوتی، بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے اور کامیابی میں جتنا کردار ادا کیا جاسکے۔ مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ سخت محنت کرکے


اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی تو کار کردگی بہتر ہوئی، محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دوران بھی بہت سپورٹ کیا اور بہترین رہنمائی کی۔ اپنی ادھوری ڈبل سینچری اور

متنازعہ رن آوٹ کے حوالے سے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میری اننگز کو تکا کہنے والوں کے شاید ابھی معیار پر پورا نہیں اتر سکا، کوشش ہوگی کہ ایسی پرفارمنس دے کر انہیں قائل کرسکوں،

رن آوٹ میں ساری غلطی میری تھی، کھیل میں ایسی صورت حال پیدا ہوتی رہتی ہے، ڈی کوک کو اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتا، وسیم اکرم اور جاوید میانداد نے بھی درست تنقید کی،

مجھے رن مکمل ہونے سے پہلے دوسری جانب نہیں دیکھنا چاہیے تھا۔ اس وقت بھی میرے ذہن میں ٹیم کی جیت تھی، یہ نہیں سوچا تھا کہ میری ڈبل سنچری بن جائے گی۔ فخر زمان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف لگا تار دو سنچریاں جس بیٹ سے بنائیں وہ پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے دیا تھا۔