فخر زمان اورامام الحق کی جوڑی نےاہم قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی نے سب سے زیادہ سنچری سٹینڈ فراہم کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی اب تک پانچ بار ٹیم کو 100 سے


فخرزمان اور امام الحق کی جوڑی اب تک پانچ بار ٹیم کو 100 سے زائد رنز کا آغاز فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 112 رنز کی

اوپننگ پارٹنر شپ کی۔ فخر اور امام سے پہلے گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ اور ناصر جمشید ، عمران فرحت اور یاسر حمید کی جوڑیاں چار چار بار قومی ٹیم کو

سنچری سٹینڈ فراہم کرچکی ہیں۔ اس سے قبل لیجنڈری اوپنرز سعید انور اور عامر سہیل اپنے شاندار کریئر کے باوجود صرف تین بار ہی قومی ٹیم کو سنچری سٹینڈ مہیا کرپائے تھے۔