فخرزمان کو بہترین پرفارمنس پر پی سی بی کی جانب سے شاندار انعام مل گیا

184

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر فخرزمان کو پی سی بی کی جانب سے وہ انعام مل گیا جسکے وہ پہلے سے حقدار تھے، فخر زمان نے دوسرے میچ میں 193 اور تیسرے میچ میں 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،


جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر فخز زمان کو جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق

فخز زمان کے علاوہ لیگ سپنر زاہد محمود کو بھی زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زاہد محمود کو شاداب خان کےزخمی ہونے پر

ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے میں تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔ فخر زمان صرف جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے۔