جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں جس بلے سے فخر زمان نے دوسینچریاں بنائیں وہ کس نےتحفہ میں دیا تھا؟ جانیے

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہاہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف لگا تار دو سنچریاں جس بیٹ سے بنائیں وہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فخرزمان کا کہنا تھا کہ


اس وقت پاکستان کو سیریز جیتنے کی سخت ضرورت تھی اور اس صورتحال میں جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراونڈ پر ہرانا بہت بڑی بات ہے، خوشی ہے کہ اس جیت میں میرا حصہ بھی شامل ہے،

مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ سخت محنت کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی تو کارکردگی بہتر ہوئی، محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دوران بھی بہت سپورٹ کیا اور بہترین رہنمائی کی۔

وسیم اکرم اورجاوید میانداد نے بھی درست تنقید کی، مجھے رن مکمل ہونے سے پہلے دوسری جانب نہیں دیکھنا چاہیے تھا۔ اس وقت بھی میرے ذہن میں ٹیم کی جیت تھی، یہ نہیں سوچا تھا کہ میری ڈبل سنچری بن جائے گی۔