کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے 320 رنز بنائے اورہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کی پوری ٹیم 292 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔


جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان نے پوری سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان سے ہارنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سنچورین کا یہ میچ جیتنا چاہتے تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا، مہمان ٹیم نے پوری سیریز کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی۔ مارک باؤچر نے مزید کہا کہ میچ سے قبل

وینڈر ڈوسین کاانجرڈ ہونا مشکلات میں اضافہ کر گیا۔ اُنہوں نے پاکستان کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو کھلانے کے حوالے سے کہا کہ نوجوان پلیئرز کو موقع دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں