سیریزجیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا، سیریز جیتنے کاکریڈٹ کس کو جاتا ہے.؟بابر اعظم نے بتادیا

140

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر بہت خوش ہیں، تمام کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ فخز زمان اور امام الحق نے شاندار آغاز فراہم کیا،


جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو میری کوشش تھی کہ آخر تک کھیلوں، جب وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو میں ہر بلے باز کو یہی کہہ رہا تھا کہ ہمیں صر ف ایک پارٹنر شپ کی ضرورت ہے۔

حسن علی نے عمدہ بیٹنگ کی جس کا ٹیم کو فائدہ ہوا۔ آج کے میچ میں سپن باؤلنگ نے اہم کردار اداکیا، شاید ہم سپن باؤلنگ کے لیے تیار نہیں تھے۔ جنوبی افریقہ کے سپنرز نے اچھی باؤلنگ کی۔

قومی ٹیم کےکپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر میں استحکام کے لیے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا، مجھے اُن پر بھروسہ ہے اس لیے ساتھ رکھا۔