بابر اعظم نےوہ کر دکھایا جو بڑے بڑے کپتان نہ کر پائے! ساؤتھ افریقہ کےخلاف سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی

192

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے 320 رنز بنائے اور ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 292 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان 101 رنز بنا کر

مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 82 گیندوں پر 94 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، آخر لمحات میں حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلی 11 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 292 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے

محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے3 اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔