فخز کی اننگز کی سب سےاچھی بات کیا تھی؟ یونس خان نےبتا دیا

152

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ میری لائیو کرکٹ کی یہ سب سے بہترین اننگز ‏تھی، اننگز کی سب سے اچھی بات فخر زمان کا نیا انداز اپنانا تھا۔ یونس خان نے کہا کہ


یونس خان نےکہا کہ فخرزمان نے ثابت کیا وہ ایک لمبی اننگز کھیل سکتے ہیں انہوں نے میدان کے ‏چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔ ہیڈکوچ مصباح الحق نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ

فخر زمان کی اننگز ایک شاندار اننگز تھی انہوں ‏نے تن تنہا اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں زبردست شاٹس کھیلیں جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں ‏فخر زمان کی یہ اننگز ٹیم کے لیے بہت مفید رہے گی۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز ون مین شو تھا فخر زمان کی ڈبل ‏سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہے اگر ان کے ساتھ کوئی اور بیٹسمین کریز پر ہوتا تو


میچ جیت ‏سکتے تھے دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود فخر زمان فوکس رہے ٹیل اینڈرز کے ساتھ ‏کریز سنبھالنے کے باوجود انہوں نے کلین ہٹنگ کی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ایک کرکٹ فین کی حیثیت سے فخر زمان کی اننگز کا بہت لطف اٹھایا، ‏بحیثیت سینئر کرکٹر فخر زمان کی اننگز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

قومی کرکٹر امام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسی اننگز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں، ‏فخر زمان کی پاؤر ہٹنگ شاندار تھی، فخر زمان نے ثابت کیا ہے کہ وہ تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی ‏اہلیت رکھتے ہیں۔