معین علی نےپاکستانی ٹیم کو بھارت سے زیادہ،خطرناک قرار دے دیا

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔ معین علی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پیش گوئی کی اور پاکستانی ٹیم کو بھی ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دیا۔


اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ سوچنا غلط ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹوینٹی 2021 ورلڈکپ میں اصل مقابلہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا‘۔ معین علی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بھی آسان ہدف نہیں

سمجھنا چاہیے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جوروٹ کے ساتھ جو بھی تنازع ہوا وہ غلط فہمی کی وجہ سے شروع ہوا تھا مگر

اب اُس کو ہم دونوں نے مل کر حل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے ‏سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا جس پر جو روٹ ناراض ہو گیے تھے۔