فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا، کن کھلاڑیوں کوشامل کیا جاسکتا ہے؟آپ بھی جانیں

152

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔


تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (بدھ کو) سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ باؤلرز اور ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ

مڈل آرڈر کمزور رہا ہے اور پرفارمنس نہیں دے سکا۔ آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث باہر ہوچکے ہیں ان کی جگہ پر عثمان قادر کو موقع دیا جانے کا امکان ہے جبکہ

دونوں ون ڈے میچز میں پرفارمنس نہ دینے والے آصف علی کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم کو پانچ اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔