اس اشتہار کیساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتا،آئی پی ایل کے دوران معین علی کا ایساکارنامہ کہ آپ بھی داد دینے پرمجبور ہوجائیں گے

141

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
برطانوی کھلاڑی معین علی نے بھارتی پریمیئر لیگ میں اپنی کٹ سےالکوحل کا اشتہار ہٹوا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی آل راﺅنڈر معین علی نے اپنی ٹیم چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ


وہ،شراب کے اشتہار کے ساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتے۔ چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے معین علی کی درخواست قبول کر تے ہوئے صرف ان کی کٹ سےالکوحل والے اشتہار کو ہٹوا دیا ہے۔

آئی پی ایل 2021 میں چنائی سپر کنگز نےبرطانوی آل رانڈر معین علی کو 7 کروڑ بھارتی رو پے میں خریدا تھا۔ سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ بھی اپنی قومی ٹیم کی

نمائندگی کر تے ہوئےالکوحل کے اشتہار والی کٹ نہیں پہنتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی انگلینڈ لیگ ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران الکوحل کو پرو موٹ کر نے سے انکار کر دیا تھا۔