فخر زمان کے رن آﺅٹ ہونے کامعاملہ، ڈی کوک کے بارے میچ آفیشلز نےفیصلہ سنا دیا

156

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کے رن آﺅٹ ہو نے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے


میچ آفیشلز نے افریقی وکٹ کیپر کو کلیئر قراردے دیا ہے۔ میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے بلے باز کو کوئی دھوکہ دینے کی کوشش نہیں کی ، ڈ ی کوک پر کوئی جرمانہ

یاپابندی نہیں لگائی جائے گی۔ خیال رہے کہ فخرزمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جرات مندانہ بلے بازی کرتے ہوئے شاندار 193 رنز بنائے تھے لیکن

وکٹوں کے درمیان رن لینے کی کوشش کے دوران ڈی کوک نے انہیں دوسری طرف متوجہ کر دیا تھا۔ ان کے رن آﺅٹ ہونے پر کرکٹ کے ماہرین میں بحث چھڑ ی ہوئی تھی ۔