یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم یہاں ‘پاوری’۔۔ بھارتی ٹیم کیخلاف فائنل جیتنےوالی پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ویڈیووائرل ہوگئی

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کو 62 رنز سے شکست دینے کے بعد مقبول ٹرینڈ ’پاوری‘ میں شامل ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو 62 رنز سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کر لی تھی۔


قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح کے بعد ’پاوری گینگ‘ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پروائرل ہونے والی ویڈیو میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ہم پاوری کررہے ہیں‘۔