مجھے افسوس ہےکہ ڈی کاک نے۔ مومنہ مستحسن فخرزمان کے حق میں بول پڑیں

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے دوسرے میچ میں فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں


فخر زمان جب دوسرا رنز مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آ رہے تھے اس دوران ڈی کاک نے ایسا تاثر دیا کہ فیلڈر نے گیند دوسرے اینڈ پر پھینکی ہے۔

فخر زمان ڈی کاک کی چالاکی میں آ گئے اور انہیں رن آوٹ کر دیا گیا۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر ڈی کاک کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پچ پر رن لینے کے لیے

دوڑتے ہوئے کھلاڑی کی توجہ جان بوجھ کر چال چل کر ہٹانا کیا غلط نہیں انہوں نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ اسپوٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں آئی سی سی اور پی سی بی کو ٹیگ بھی کیا۔