پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈےمیں جنوبی افریقہ اپنے پانچ اہم کھلاڑیوں سےمحروم ہو گیا

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے سنچورین میں کھیلا جائےگا جس میں جنوبی افریقا کو پانچ اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔


نجی ٹی وی جیو نیوزکی رپورٹ کے مطابق تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر ڈی کوک، ڈیوڈ ملر ،انیرخ نورکیا ،رباڈا اور این گییٹی ٹیم کو دستاب نہیں ہونگے

جو آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ پاکستان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹ سے ہرایا جب کہ دوسرے ٹاکرے میں میزبان ٹیم نے17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔