جنوبی افریقامیں اتنی بڑی اننگ کھیل جانا بڑا کارنامہ ہے، میچ پاکستان کے ہاتھ سے کیسے نکلا.؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

317

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان جنوبی افریقا کے خلاف شاندار 193رنزکی اننگ کھیلنے اور پھر متنازعہ رن آئوٹ کی وجہ سے پاکستان میں ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن ہی گئے ہیں لیکن ساتھ میں ہمسایہ ملک بھارت میں بھی وہ ٹاپ ٹرینڈ میں آگئے،


کرکٹ کی مقبولیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے اور ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پاکستان کا میچ دیکھا گیا اور وہاں سے بھی متنازعہ رن آئوٹ پر بہت رد عمل سامنے آیا .

پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ تو ختم ہوا لیکن یادگار رہا، یہ میچ فخرزمان کے نام رہا، پہلے ایک ہزار رنز بڑی جلد مکمل کرگئے تھے لیکن اس کے بعد مایوس کن پرفارمنس خراب رہی.

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ فخرزمان کی یہ اننگ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے. پاکستان کرکٹ کے لئے سبق ہے کہ ایک اسپیل گزاردیتے تو میچ جیتا جاسکتا تھا.


رمیز راجہ نے جنوبی افریقا سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں اتنی بڑی اننگ کھیل جانا بڑا کارنامہ تھا، میچ پاکستان کے ہاتھ سے کیسے نکلا اور کب نکلا.

رمیز کہتے ہیں کہ جس وقت ٹاس جیت کر آپ پہلے بائولنگ کرو اور وہ بھی رف بائولنگ تو اسکور تو پڑے گا. مجھے حیرت ہے کہ محمد حسنین کی اسپیڈ کہاں گئی،

تمام بائولرز نے بنا پلان کے بال کی، ایک آگے، ایک پیچھے، اس طرح تو مار پڑے گی. شاہین آفریدی نے بھی خراب بائولنگ کی. اچھی بائولنگ کنڈیشن میں بائولرز نے خراب پرفارمنس دی.

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ سیریز اب ڈرا ہوگئی ہے. بابر اعظم اگر کھڑے ہوجاتے تو اچھا ہوتا، میرے خیال سے دانش عزیز کو باہر بٹھانا پڑے گا، نئے چہرے لانے ہونگے،

تب ہی کمبی نیشن سیٹ ہوگا. افسوس کی بات صرف اتنی ہے کہ فخر کی اننگ کو اچھا کھیلنے کے بعد بھی سیکنڈ پوزیشن ملے گی.