تیسرے اورآخری میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان، 4 کھلاڑی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

793

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ 7 اپریل بروز بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستان اور دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے فتح حاصل کی


دوسرا میچ پاکستان تو نہ جیت سکا پر فخر زمان نے متعدد ریکارڈ بنالیے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان اتوار کو جوہانسبرگ میں پاکستان کو میچ تو نہ جتواسکے لیکن

ان کی 193 رنز کی شاندار اننگز نے ریکارڈ بک میں نام درج کرالیا ہے۔ 30 سالہ بلے باز نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستا ن کو 342 رنز کے ہدف کے قریب تو پہنچا دیا لیکن

آخری اوور کی پہلی گیند پر وہ رن آوٹ ہو گئے۔ فخر زمان کی یہ اننگ ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز میں کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا،


یہ جنوبی افریقا کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

جوہانسبرگ کے وینڈررز میں 193 رنز کی یہ اننگز جنوبی افریقی سرزمین پر کسی غیر ملکی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے،

فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے شامل تھے یوں وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ 2010 میں عبدالرزاق بھی

جنوبی افریقی بولرز کو 10 چھکے رسید کر چکے ہیں۔ فخر زمان کا انفرادی اسکور کوئی بھی ون ڈے ہارنے والی ٹیم کی جانب سے دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے،

ذرائع کے مطابق تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں ہونگی،
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،
فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، حسن علی، حارث رؤف، اور شاہین آفریدی شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا