ڈی کوک کی جعلی فیلڈنگ، کارروائی نہ ہونے پرقومی ٹیم انتظامیہ نے بھی ڈی کوک کے خلاف کیا قدم اُٹھا لیا؟جانیے

150

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فخر زمان رن آؤٹ واقعے سے متعلق کوئی کارروائی نہ ہونے پر پاکستان ٹیم انتظامیہ نے میچ ریفری سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کی


’جعلی فیلڈنگ‘ فخر زمان کو ڈبل سنچری سے محروم کرگئی۔ آخری اوور کی پہلی گیند پر اوپنر نے نگیڈی کو لانگ آف کی جانب کھیلتے ہوئے سنگل مکمل کیا اور دوسرے کیلیے دوڑے،

اس دوران وکٹ کیپر ڈی کک نے بولر کی جانب اشارہ کیا۔ جس سے فخر زمان سمجھے کہ فیلڈر ایڈن مارکرم نان سٹرائیکر اینڈ کی جانب تھرو کریں گے، اس لیے وہ تھوڑے سست پڑے مگر

مارکرم کی ڈائریکٹ ہٹ نے ان کی اننگز تمام کردی۔ کوئنٹن ڈی کوک کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھی فخر زمان رن آؤٹ واقعے سے متعلق کوئی کارروائی نہ ہونے پر میچ ریفری سے وضاحت طلب کرلی ہے۔