جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فخر زمان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

111

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان اتوار کو جوہانسبرگ میں پاکستان کو میچ تو نہ جتواسکے لیکن ان کی 193 رنز کی شاندار اننگز نے ریکارڈ بک میں نام درج کرالیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے


جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے اپنے کریئر کے دو ہزار رنز مکمل کرلیے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے فخر زمان 48 ایک روزہ میچز میں 1968 رنز

سکور کرچکے تھے، انہیں دو ہزار کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مذکورہ میچ میں صرف 32 رنز درکار تھے جو انہوں نے باآسانی پورے کرلیے۔ اس اہم کامیابی کے ساتھ ہی

فخر زمان تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے 12 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 49 ویں میچ میں سرانجام دیا ہے۔ فخر زمان سے پہلے تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے ظہیر عباس اور بابر اعظم شامل ہیں۔