بابراعظم نے ساؤتھ افریقن لیجنڈ بلےباز جیک کیلس کا سب سےبڑا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا سابق جنوبی افریقی آل رائونڈر جیک کیلس کا ریکارڈ برابرکردیا ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں


بابر اعظم نے 103 رنز کی باری کھیلی جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 13ویں اور لسٹ اے کیریئر کی 23 ویں سنچری تھی، وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں

چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور لیجنڈری جنوبی افریقی آل رائونڈر جیک کیلس کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں(23) کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بابراعظم اب تک 142 لسٹ اے

میچز کی 139 اننگز میں 54.53 کی اوسط سے 6599 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 23 سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز خرم منظور کے پاس ہے جنہوں نے


اب تک 27 سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور 26 سنچریوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ سابق قومی کپتان سلمان بٹ 24 سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،

قومی کپتان بابراعظم نے 23 سنچریاں سکور کرکے چوتھی پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21 سنچریوں کے ساتھ 5 ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے،

ایشین بریڈمین ظہیر عباس 19 سنچریاں سکور کرکے چھٹی جبکہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی 18 سنچریاں سکور کرکے 7ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ 17 سنچریوں کے ساتھ 8 ویں،

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ، اوپنر احمد شہزاد ، سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل رائونڈر شعیب ملک 16،16 سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 9 ویں اور

سابق کپتان محمد یوسف ، رمیز راجہ اور عمران فرحت 15، 15 لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔