جنوبی افریقہ کے خلاف فتح، آئی سی سی نےتازہ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی کونسی پوزیشن؟آپ بھی جانیں

220

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’ آئی سی سی ‘ نے ون ڈے ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔


آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ٹیموں کی پوزیشن میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ہے تاہم

پانچویں نمبر پر موجود پاکستان کا چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کی ٹیم سے پوائنٹس کا فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔

پہلے ون ڈے میچ سے قبل پاکستان کے 100 جبکہ جنوبی افریقہ کے 108 پوائنٹس تھے۔ فتح کے بعد پاکستان کے پوائنٹس 101 جبکہ جنوبی افریقہ کے پوائنٹس 106 ہوگئے ہیں۔اگر پاکستان اگلے دو میچر بھی جیت جاتا ہے تو وہ ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلے گا۔ کرکٹ سے جڑی مزید خبروں اور ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ