مین آف دی میچ کا حقدار میں نہیں بلکہ یہ ہے.؟ بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ کس کو دے دیا، جانیے

264

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف پہلی سنچری بنا کر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بابراعظم نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز پاکستان کے حق میں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


انہوں نے کہاکہ اگلے میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز کو آخری مقابلے سے قبل ہی اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ

بولرز کو کریڈٹ دیتا ہوں، جنہوں نے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن کو کم اسکور تک محدود رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں سوئنگ مل رہا تھا، اس کا فائدہ اٹھایا، امام اور میری کوشش تھی کہ پارٹنر شپ کو لمبا کیا جائے۔

گرین شرٹس کے کپتان نے جنوبی افریقی بولر نورکیا کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اچھا اسپیل کیا اور ہماری لگاتار وکٹیں گرائیں جس سے ہم پریشان ہوگئے۔