بابر اعظم نے سینچری بنا کر ایساریکارڈ اپنے نام کر لیا کہ پاکستانیوں کا سر فخرسے بلند ہو جائے گا

143

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اپنی 13 وین سینچری سکور کرنے کے ساتھ ہی ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر اعظم نے اپنی 13وین سینیچر ی 103 گیندوں پر مکمل کی تھی جس میں 17 چوکے شامل تھے۔


بابر اعظم کم ترین اننگز میں 13 سینچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی یہ پہلی سینچری تھی۔ بابر اعظم نے اپنی 13وین سینیچر ی 103 گیندوں پر

مکمل کی تھی جس میں 17 چوکے شامل تھے۔ اس سینچری کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاندار سینچری کی بدولت وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون کی رینکنگ بھی

اپنے نام کرلیں گے۔ بابراعظم نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنائیں جب کہ ہاشم آملہ نے 83، ویرات کوہلی نے 86، ڈی ‏کوک نے 86 اور ڈیوڈ وارنر نے 91 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔