اگر میری زندگی پرفلم بنےتو بالی ووڈاور ہالی ووڈ کےیہ اداکار مرکزی کردار نبھائیں“شاہد آفریدی نےانوکھی خواہش ظاہر کردی

135

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سے اورساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اوران دنوں وہ اپنا زیادہ تروقت فلاحی سرگرمیوں میں گزار تے ہیں۔


شاہدآفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پرسنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔ اس کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے

زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈاب بھی شاہد آفریدی کے نام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگران کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو

ان کی خواہش ہو گی کہ شاہد آفریدی کا کر دار بالی وڈ اسٹار عامرخان نبھائیں۔ آفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے توپھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھناچاہیں گے۔