پاکستان کیخلاف چیمپئنزٹرافی 2009ء کے میچ کے بعد سوچا کہ اب کیریئرختم ہوگیا، ویرات کوہلی نےحیران کن بات کہہ ڈالی

166

کر کٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہنا تھا کہ سنچورین میں چیمپئنزٹرافی 2009ء میں پاکستان کےخلاف میچ میں جب وہ پاکستان کے خلاف آؤٹ ہوئے تو انہیں لگا کہ ان کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


ویرات کوہلی نے آسٹریلین بلے باز سٹیو سمتھ کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے اس میچ کو یاد کیا جس کی وجہ سے وہ پوری رات سو نہیں سکے۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھاانہوں نے

چیمپئنزٹرافی 2009ء میں پاکستان کےخلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں واپسی کی تھی، انہیں یاد ہے کہ وہ 16 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پران کے سرکے اوپر سے چھکا لگانے کی

کوشش کرتے ہوئے لانگ آف پر کیچ آئوٹ ہوئے تھے، بھارت وہ میچ ہار گیا اور وہ صبح 5 بجے تک میں کمرے کی چھت کو دیکھتے ہوئےسوچ رہا تھا کہ میرا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا۔