محمدعامر کوایک دن پچھتاناپڑے گا کیونکہ“ محمد آصف نےخاموشی توڑدی

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق پاکستانی فاسٹ بولرمحمد آصف نے کہا ہے کہ عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک دن پچھتانا پڑے گا۔ محمد عامر کے ساتھ 5 برس کی پابندی کاٹنے والے آصف نےایک برطانوی کرکٹ میگزین کو انٹرویو میں کہا کہ


محمدآصف نے کہا کہ میں نےٹیم میں واپسی کی پوری کوشش کی مگر دوبارہ موقع نہیں ملا، مجھے اس سے کافی مایوسی ہوئی، عامر کوپابندی کے فوری بعدٹیم میں انٹری مل گئی،

میں محسوس کرتا ہوں کہ مستقبل میں انھیں اپنےفیصلے پرافسوس ہوگا۔ آصف نے مزید کہا کہ عامر کے معاملے میں صاف دکھائی دینے لگاکہ ٹیم مینجمنٹ کے رویے میں کوئی بھی لچک نہیں ہے،

وقار یونس بدستور 1990 کی دہائی میں جی رہےہیں، انھیں معلوم ہی نہیں کہ پلیئرز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے، موجودہ کلچر یہ ہےکہ اگر عامر جیسا کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو وجہ معلوم کرنے کےبجائے اسےڈراپ کردیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *