سرفراز میرے دور کامقبول ترین لیڈرتھا، اس میں ایک ایسی چیزتھی جو میں نےپہلے کبھی نہیں دیکھی

130

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کوچ مکی آرتھر نے سرفرازاحمد کو اپنے دور کوچنگ میں ’ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے گریم سمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق جیسے بہترین لیڈرزکے ساتھ کام کیا مگر


مگرسرفراز احمد میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں بھلے ہی ان کا اندازتحکمانہ ہوتا مگر جیسے ہی وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے باقی کھلاڑیوں کے

بھائی بن جاتے تھے،لوگ وہ دیکھتے جو فیلڈ میں رونما ہوتا مگر سرفراز کا ڈریسنگ روم والا پہلو نہیں دیکھتے جہاں پر وہ بہت مقبول لیڈر تھے، میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا۔

واضح رہے کہ سرفرازاحمد کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بعد پہلے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپی گیی اور اب تینؤں فارمیتس کا کپتان بابر اعظم کو بنایا گیا ہے۔