سرفرازاحمد گریم اسمتھ اورمصباح الحق سےبہتر کپتان تھے، مکی آرتھرنے حیران کن بات کہہ ڈالی

97

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ سرفراز احمد گریم اسمتھ اورمصباح الحق سے بہتر کپتان تھے، ایک بات ان میں ایک ایسی بات دیکھی جو کسی کپتان میں نہیں دیکھی۔


یہ بات انہوں نےعامر سہیل کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، بات چیت کے دوران انہوں نےاپنے دور کے آخری کپتان سرفراز احمد کو سب سے بہتر کپتان قرار دیا۔

مکی آرتھر نے انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کےساتھ میرا تعلق بہت اچھا رہا، وہ ایک باکمال کپتان تھا۔ انہوں نےبتایا کہ سرفراز میں ایک بات ایسی دیکھی جو میں نے اس سے پہلے کسی کپتان میں نہیں دیکھی،

سرفراز اگر میدان میں کھلاڑیوں کوغصے میں کچھ بول رہے ہوتے تھے لیکن جب ڈریسنگ روم میں آتے تو ان کے بھائی بن جاتے اور ہرایک سے گھل مل جاتے جیساکہ کچھ ہوا ہی نہیں۔