حارث رﺅف ایک دکان پر سیلزمین تھے، عاقب جاوید نےشاندار بات کہہ ڈالی

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅ ف نے بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی اور قہمی ٹیم میں آنے والے حارث رﺅف کے بارے میں انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے.


سلیم خالق نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عاقب جاوید نے مجھے بتایاکہ حارث رﺅف ٹرائلز کے دوران ہمارے پاس آیا اور وہ کسی دکان پر سیلز مین تھے جبکہ

ساری کرکٹ ہی انہوں نےٹیپ بال کیساتھ کھیل رکھی تھی لیکن ہم نے انہیں موقع دیا تو انہوں نے نیٹ پریکٹس میں انتہائی زبردست باﺅلنگ کروائی جس پر میں بے حد متاثر ہوا

عاقب جاوید نےمزید بتایا کہ میں نے حارث رﺅف کی باﺅلنگ دیکھنے کے بعد لاہور قلندرز سےکہا کہ اس کیساتھ 10 سال کا معاہدہ کریں اور عاطف رانا نے بغیر کوئی سوال کئے ان کیساتھ معاہدہ کرلیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *