ہمارے کھلاڑی آرام کی درخواست کرنے سےڈرتے ہیں“ محمد عامر نےحیران کن بات کہہ دالی

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ کھلاڑی ڈراپ ہو نے کے خوف سے آرام کی درخواست کر تے ہوئے ڈرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد عامر نےکہا ہے کہ


محمد عامر نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑی تھکن کے باوجود آرام کی درخواست کر نے سےڈرتے ہیں کہ کہیں انہیں ڈراپ نہ کر دیا جائے، میرے خیال میں یہ پلیئرز اور

ٹیم مینجمنٹ کے درمیان رابطے کافقدان ہے، انہوں نے کہا کہ میں بھی خود پر کام کے بوجھ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے کہتا رہا مگر کسی نے بات نہیں سنی، میں ورلڈ کپ کا

پہلا میچ دردکش گولیاں کھا کر کھیلا تھا، جب میں نے دیکھا کہ میراجسم مسلسل کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائر ہوگیا مگر اس پر بھی تنازع کھڑا کردیا گیا۔