پی ایس ایل 3 میں چند میچزخراب جانے پرشاہین آفریدی لاہور قلندرز کے مالک کوپیسے واپس کرنے آگئے تھے:عاقب جاوید نےحیران کن بات کہہ ڈالی

36

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور قلندرز کےہیڈ کوچ عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل 3 میں چند میچز خراب جانے پر شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے مالک کوپیسے واپس کر نے آگئے تھے۔ ایک انٹرویو میں


عاقب جاوید کہا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں فیلڈرزکو کیچنگ پریکٹس کروا رہے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ شاہین آفریدی گیند کی جانب جانے میں بار بار دیر کر رہا ہے،

ہم نے اس سے پوچھا کہ کیا نظر کمزور ہے تو اس نے بتا یا کہ تھوڑا مسئلہ ہے لیکن وہ اسی کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہین کو ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو

ایک آنکھ کا نمبر 5.6 اور دوسری کا 2.5 تھا، ہمیں حیرانی ہوئی کہ شاہین آفریدی اس حال میں کیسےکرکٹ کھیلتا ہے، ہم نے اس کے لیے لینز بنوائے جو مجھے یا فزیو کو لگانے نہیں آتے تھے،

ہم نے ایک لڑکے کو کہا جس نے 15 منٹ لگا کر مشکل سےلینز لگائے، ہم نے شاہین سے پوچھا کہ اب اسے کیسا نظر آرہا ہے تو اس نے جواب دیا کہ اب تو نظر آنا بند ہو گیا ہے اورآنکھوں سے پانی بھی آرہا ہے۔

عاقب جاوید کے مطابق شاہین کو ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے تو اس نے بتایا کہ غلطی سے دونوں لینسز ایک ہی آنکھ میں ڈال دیئے گئے ہیں، اس نے لینسز ٹھیک طرح سے لگائے، لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے بتا یا کہ انہیں حیرت ہے کہ شاہین آفریدی

اس خراب نظر کے ساتھ انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل آئے۔ عاقب جاوید کا مزید کہناتھا کہ شاہین آفریدی کے لاہور قلندرز کے لیے پہلے 2 یا 3 میچز بہت خراب گئے، اس وقت وہ نوعمر تھا، ایک دن چیک ہاتھ میں لیے میرے پاس آکر بولا کہ مجھے رانا صاحب سے ملوا دیں،

میں نے انہیں،پیسے واپس کر نے ہیں کیوں کہ میری پرفارمنس بہت خراب رہی ہے، عاقب جاوید کے مطا بق انہوں نے شاہین کو تسلی دی اور کہا کہ ہر ایک کے میچز خراب جاتے ہیں، وہ 1،2 میچز میں آرام کریں ، انہیں مستقبل میں سپر سٹار بن کر دکھا نا ہے۔