کیرن پولارڈ کے بعد ایک اور کھلاڑی نے 6گیندوں پر 6 چھکےلگا دیے، یہ کھلاڑی کون ہے؟سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

125

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق تھیسارا پریرا ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے سری لنکا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔


انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لسٹ اے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ تھیسارا پریرا نے بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے اسپن بولر دِلہان کورے کو ایک اوور میں چھےچھکے لگائے۔ اپنی اننگز میں انھوں نے 13 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ یوراج سنگھ، کیرن پولارڈ اور ہرشل گبز نے انجام دے رکھا ہے۔