کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آج کل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسی سال پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز ہو سکتی ہے، پاکستان اور انڈیا کی گورنمنٹ اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔


اس خبر کو عالمی میڈیا نے بھی کوریج دی، پاکستانی میڈیا نے پی سی بی کے حوالے سے اس خبر کو نشر کیا۔ مگر تازہ ترین خبر سامنے آئی ہے، کہ یہ ساری خبریں افواہیں ہیں،

ابھی تک پاک بھارت سیریز کروانے کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ،

فلحال کوئی ٹی ٹونٹی سیریز پاکستان اور انڈیا کے درمیان نہیں ہو رہی۔ ہم انڈین گورنمنٹ کے حکم کے منتظر ہیں، اگر گورنمنٹ کہے گی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ، سیریز کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں