اس ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا نقصان پاکستان گراؤنڈ میں بھگتے گا, عاقب جاوید نے حیران کن بات کہہ دی

124

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ سریز میں سلیکشن کے طریقہ کار پر تمام کرکٹ حلقوں سے اعتراض اٹھائے جا رہے ہیں. چیف سلیکٹر محمد وسیم کی طرف سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سریز کے لیے سلیکٹ کیا گیا سکواڈ ابھی تک بھی اختلاف بحث بنا ہوا ہے۔


عاقب جاوید بھی سلیکشن کے حوالے سے میدان میں آگئے ان کا کہنا تھا مجھے. سمجھ نہیں آرہی ایک ٹی ٹونٹنی سپیشلسٹ آل راؤنڈر جوکہ کارکردگی بھی دکھا رہا تھا اسے سکواڈ میں کیسے سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

مزید بات کرتے ہوئے عاقب نے کہا عماد وسیم بہت اچھے ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ ہیں اور وہ مسلسل جب سے قومی ٹیم میں آئے کارکردگی دکھا رہے ہیں. وہ پی ایس ایل میں اپنی آؤٹ کلاس پرفارمنس کی وجہ کراچی کو ٹائٹل جیتوا چکے ہیں

جبکہ ہمارے سلیکٹرز انھیں سلیکٹ ہی نہیں کر رہے حیرت کی بات ہے . میں تو سمجھتا تھا کہ انھیں ٹی ٹونٹی سائیڈ کا کپتان بنایا جاتا جبکہ انھیں سکواڈ تک میں بھی شامل نہیں کیا گیا.