کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا میچ، ہدف کےبارے میں علم نہ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کوبیٹنگ کرنی پڑگئی

125

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ اس حوالے سے تاریخی بن گیا کہ بنلہ دیش کو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہی معلوم نہیں ہے تھا کہ ٹارگٹ کیا ہے؟


تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے کہ

بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ بارش کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم مزید بیٹنگ نہ کرسکی اور بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کردی، بیٹنگ کے وقت بنگلہ دیش کو 16 اوورز میں 148 رنز کا ہدف دیا گیا

تاہم ابھی نو گیندیں ہی ہوئیں تھیں کہ میچ روک کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو بتایا گیا کہ ٹارگٹ 170 رنز ہے۔ جس کے بعد ایک مرتبہ پھر 13ویں اوور میں میچ کو روکا گیا اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو بتایا گیا کہ اب ٹارگٹ 171 رنز ہے۔