محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کافیصلا! چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی خاموشی توڑدی

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا خیال ہے کہ ہر شخص کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے فاسٹ بولر محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے، عامر نے یہ فیصلہ گذشتہ سال


عامرنے یہ فیصلہ گذشتہ سالدسمبر میں قومی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ تحفظات کے بعد لیا تھا۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میرا موقف بہت آسان ہے، ریٹائرمنٹ کسی کھلاڑی کے لئے آسان فیصلہ نہیں ہوتا،

یہ چھوٹی چیز نہیں ہے، جو بھی یہ فیصلہ کرتا ہے اور جب بھی کرتا ہے تو ایسا فیصلہ لینے میں بہت زیادہ مشقت، سوچ اور بہت سارے لوگ شامل ہوتے ہیں جن میں کھلاڑی کے اہلخانہ اور قریبی دوست شامل ہیں،

جب کوئی اتنا بڑا فیصلہ کرتا ہے تو پھر ہر کسی کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہئے اور اس پر تعجب نہیں کرنا چاہئے کہ آیا اس کھلاڑی کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہئے یا نہیں۔